(24 نیوز)جاپان میں ہر سال اچھی فصل اور خوشحالی کیلئے ایک نیوڈ فیسٹول ( ننگوں کا میلہ) کا اہتمام کیا جاتاہے۔ یہ فیسٹیول جاپان کے ہونشو جزیرے میں دو دن پہلے ہی ختم ہوا ہے۔ اس میں دنیا بھر سے لوگ پہنچتے ہیں۔ اس مرتبہ تو لگ رہا تھا کہ یہ فیسٹیول کورونا وائرس کے سبب رد ہو جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا، اسے اس بار علامتی طور پر منعقد کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق اس نیوڈ فیسٹول کو جاپان میں لوگ ہداکا مستوری بھی کہتے ہیں۔ پچھلی دفعہ’’ اس ننگے میلے‘‘میں تقریبا 10,000 لوگوں کی بھیڑ آئی تھی جس میں ہر عمر کے لوگ تھے۔اس موقع پر پورا مندر آوازوں سے گونجتا رہتا ہے،یہ پوری تقریب صرف آدھے گھنٹے کی ہوتی ہے جس میں ہر کوئی موجود رہنا چاہتا ہے، حالانکہ جب لوگ اس فیسٹیول سے واپس لوٹتے ہیں تو ان کے جسم پر خراشیں اور ہلکی پھلکی چوٹ بھی ہوتی ہے لیکن اسکی پرواہ کوئی نہیں کرتا ۔
واضح رہےکہ جاپان کے ہونشو جزیرے پر یہ فیسٹیول ہوتا ہے وہ جزیرہ جاپان کا سب سے اہم اور بڑی آبادی والا جزیرہ ہے۔ یہ دنیا کا ساتواں بڑا جزیرہ بھی ہے۔ یہ ایسا جزیرہ بھی ہےجہاں انڈونیشیا کے بعد سب سے بڑی آبادی رہتی ہے۔اس میں جمع ہونے والے لوگ کم سے کم کپڑوں میں وہاں آتے ہیں جس مندر میں یہ فیسٹیول ہوتا ہے اس کو سیئیداری کونونن مندر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول اچھی فصل اور خوشحالی کیلئے ہوتا ہے۔ لوگ یہاں اس لئے آتے ہیں کہ ان کو لگتا ہے کہ یہاں آنے سے ان کی قسمت اچھی رہے گی۔یہ سبھی لوگ مندر کے چاروں طرف گھومتے ہیں اور پھر اس مندر کے برفیلی پانی کے ٹینک میں نہاتے ہیں۔مندر میں اوپر کی منزل سے پجاری اس بھیڑ کے اوپر پتوں کی ٹہنی پھیکتا ہے جسے پکڑنے کیلئے دوڑ لگ جاتی ہے۔جسے بھی یہ چھڑی ملتی ہے مانا جاتا ہے کہ اسکا پورا سال بہت اچھا گزرتا ہے اور قسمت اس کے ساتھ ہوتی ہے۔