(24 نیوز) کل ہونیوالے سینیٹ انتخابات کے لئے بلوچستان میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اندرونی اختلافات برقرار ہیں۔پی ٹی آئی کے ارکان نے حکومتی اتحادی امیدواروں کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دیگر اراکین بھی یار محمد رند کے نقش قدم پر چل پڑے، تحریک انصاف کے یار محمد رند کے بعد نصیب اللہ مری بھی ناراض ہوگئے، نصیب اللہ مری نے حکومتی اتحادی امیدواروں کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں، ووٹ دینے میں آزاد ہیں، مرکزی قیادت نے کسی فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا۔ادھر بلوچستان میں حکومتی اتحادی بی این پی عوامی بھی حکومت سے ناراض ہیں۔ بی این پی عوامی کے امیدوار اسرار اللہ زہری بھی سینٹ انتخابات کی دوڑ سے نکل گئے اور کہا ہےکہ تعاون کی یقین دہانی کے باوجود وعدہ پورا نہیں کیا گیا، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی بھی ووٹ دینے میں آزاد ہیں۔