مزید پابندیاں عائد کرینگے، امریکا نے میانمار کی فوجی حکومت کو  خبردار کر دیا

Mar 02, 2021 | 15:43:PM

(24 نیوز)امریکا نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قابض ہونیوالی میانمار کی فوجی حکومت کو مزید پابندیوں کی وارننگ دے دی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی میانمار کے خلاف سخت اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے خبردار کیا ہے کہ برمی فوج مظاہرین پر تشدد سے باز رہے، انہوں نے کہا کہ میانمار میں سویلین حکومت بحال نہ کی گئی اور مظاہرین کی ہلاکتیں بند نہ ہوئیں تو امریکا مزید پابندیاں لگا دے گا۔ اس کے علاوہ امریکا نے سلامتی کونسل اجلاس میں میانمار کی فوجی حکومت کے خلاف سخت فیصلوں کی سفارش کی ہے۔
 

مزیدخبریں