خورشید شاہ ووٹ کاسٹ کرنےاسلام آباد روانہ

Mar 02, 2021 | 15:43:PM

 (24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ پروڈکشن آرڈرجاری ہونے کے بعد سینٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لئے جیل پولیس کی تحویل میں اسلام آباد روانہ ہوگئے، خورشید شاہ ساڑھے 17 ماہ بعد اسمبلی میں داخل ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ سینٹ الیکشن کے لئے قومی اسمبلی میں کل پولنگ میں ووٹ کاسٹ کریں گے، اپوزیشن کی جانب سے ان کے استقبال کی تیاریاں بھی کی گئی ہیں، خورشید شاہ کو 18 ستمبر2019 ء کو نیب نے اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں سکھر لایا گیا تھا۔

خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کے متعدد اجلاسوں میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے لیکن عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ شریک نہ ہوسکے۔
 
 

مزیدخبریں