(24نیوز) اختر مینگل نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہمیشہ سرپرائز دیا ۔ جو پوزیشن نظر آ رہی ہے لگتا ہے حفیظ شیخ کا بوریا بستر گول ہوگیا ہے۔ 24 گھنٹوں کے بعد جو دھماکا ہوگا آپ 28 مئی بھی بھول جائیں گے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسردار اختر مینگل نے کہا کہ سیاست میں بہت کچھ حاصل کیا اور بہت کچھ کھویا، ہمیں سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی، اپوزیشن اقتدار کی بھوکی نہیں، ہم نظریاتی اور سیاسی لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں، اس ملک کی مہنگائی کفن پہنانے پر مجبور کرتی ہے، حمزہ شہباز کی رہائی خوش آئند ہے۔
یاد رہے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنی 157 نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5 جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی آل پاکستان مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔