پیپلزپارٹی کی جانب سے یرغمال ایم پی ایز کو چھڑوانے پر ہنگامہ ہوا،حلیم عادل شیخ

Mar 02, 2021 | 17:32:PM
پیپلزپارٹی کی جانب سے یرغمال ایم پی ایز کو چھڑوانے پر ہنگامہ ہوا،حلیم عادل شیخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے یرغمال ایم پی ایز کو چھڑوانے پر ہنگامہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں بدنظمی پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وزیر ہمارے اغوا شدہ ایم پی ایز کو زبردستی اسمبلی میں یرغمال لیکر آئے۔ ہمارے ایک ایم پی اے نے شور مچایا تو ہمارے اراکین ان کوچھڑوا کر باہر لے آئے۔
 حلیم عادل شیخ نے کہا کہ باہر میڈیا کے دوستوں کے ساتھ جو واقعہ ہوا اس کی بھی وضاحت دینا چاہتا ہوں۔ اسمبلی سمیت دیگر تمام رپورٹرز سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ اسمبلی میں ہونے والے واقعے میں ہمارے رکن پر تشدد ہوا تھا، ہمارے جذبات ہائی تھے،جب باہر آئے تو ایک صحافی جو سوشل میڈیا پر پروموٹ کرتے رہتے ہیں اسمبلی میں نظر بھی نہیں آتے،انہوں نے ایک ایسا سوال کیا جو ایک الزام تھا سوال نہیں تھا۔ 
 انہوں نے کہا کہ میں صحافیوں کی عزت کرتا ہوں کسی صحافی کو غلط نہیں کہا۔ اگر پھر بھی کسی صحافی یا صحافتی تنظیم کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔ صحافی تنظیم کے دوست بھی ایسے صحافیوں کو دیکھیں جو سیاسی بن جاتے ہیں۔ میرے جذباتی ہونے پر میں کراچی پریس کلب سمیت تمام صحافیوں سے معزرت خواہ ہوں۔