کورونا کا اس بر س خا تمہ نا ممکن،عا لمی ادارہ صحت

Mar 02, 2021 | 18:14:PM
کورونا کا اس بر س خا تمہ نا ممکن،عا لمی ادارہ صحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)دنیا میں نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی شرح میں لاک ڈائونز اور ویکسینیشن کے نتیجے میں کمی آنے کے باوجود رواں سال اس کا خاتمہ ممکن نظر نہیں آتا۔
تفصیلات کے مطا بق عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی سروسز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیک ریان نےایک پریس بریفننگ کے دوران کہا کہ یہ سوچنا قبل از وقت اور غیرحقیقی ہوگا کہ 2021 کے آخر تک اس وبا کا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ خطرے سے دوچار افراد بشمول طبی عملے کی ویکسینیشن سے صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا، مگر یہ کہنا کہ وائرس کو کنٹرول کیا جاچکا ہے، قبل از وقت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا 'میرے خیال میں یہ سوچ غیرحقیقی ہوگی کہ اس سال کے آخر تک ہم وائرس کا خاتمہ کردیں گے'۔مائیک ریان نے کہا 'اگر اگر ویکسینز کے اثرات سے نہ صرف اموات اور ہسپتال میں داخلے کی شرح میں کمی آتی ہے بلکہ اس کے پھیلائو کا خطرہ بھی نمایاں حد تک کم ہوتا ہے، تو پھر مجھے لگے گا کہ ہم وبا کو کنٹرول کرنے کی جانب تیزی سے پیشرفت کررہے ہیں'۔دنیا بھر میں نئے کووڈ کیسز کی تعداد میں گزشتہ لگ بھگ 2 ماہ بعد اضافہ دیکھنے میں آیا، بالخصوص امریکا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی بحیرہ روم میں یہ اضافہ ہوا۔

ٹیگز: