(24 نیوز)ذاتی مصروفیت کے باعث مریم نواز پیپلزپارٹی کے عشائیے میں شرکت نہیں کرینگی، حمزہ شہباز ن لیگی وفد کی قیادت کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے ،مریم نواز نجی مصروفیات کی بنا پر اسلام آباد عشائیے میں شرکت نہیں کریں گئیں، پاکستان مسلم لیگ ن کا وفد حمزہ شہباز کی سربراہی میں اسلام روانہ ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے پیپلز پارٹی کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیہ پر نجی مصروفیات کی بنا پر معزرت کر لی ہے ۔