بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

Mar 02, 2021 | 18:26:PM
 بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی ایئر لائن کے طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی، مگر اس میں سفر کرنے والے مسافر کا پہلے ہی انتقال ہوچکا تھا۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ سے بھارتی شہر لکھنو جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جس کے باعث بھارتی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز 6 ای 1412 کو  ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا تھا۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی طبی امداد دیئے جانے تک مسافر جہاز میں ہی انتقال کرچکا تھا، ضروری اقدامات کے بعد فلائٹ صبح 8 بجکر 36 منٹ پر احمد آباد کے لیے روانہ ہوگئی۔