سینٹ الیکشن سے ایک دن پہلے وزیر اعظم کا ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ،اگلے اڑھائی سال جم کر حکومت کریں گے،عمران خان 

Mar 02, 2021 | 18:44:PM
سینٹ الیکشن سے ایک دن پہلے وزیر اعظم کا ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ،اگلے اڑھائی سال جم کر حکومت کریں گے،عمران خان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا چوروں کے ساتھ مقابلہ ہے لیکن جیت ہماری ہی ہو گی ،اگلے ڈھائی سال جم کر حکومت کریں گے،اگلا ٹارگٹ عوام کے مسائل کا حل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن سے ایک دن قبل وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

شرکا کی مچھلی،مٹن قورمہ، مرغ اور دال ماش سے تواضع کی گئی۔بعض ارکان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاﺅس میں اس سے اچھا کھانا کم ہی میسر آیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سینٹ میں کم نمائندگی کی وجہ سے ہماری موثر آواز نہیں تھی،اب ہمارے سینیٹرز آئیں گے تو آواز بھی ہو گی اور قانون سازی بھی۔ انہوں نے کہامحض کرپشن کی وجہ سے اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملایا آپ بتائیں کرپٹ لوگوں سے کیسے این آر او کر لو ں، جوڈیشری کو بھی علم ہے کہ ووٹ چوری ہوتے ہیں، میں نے پوری کوشش تھی کہ سینٹ انتخابات میں شفافیت لائی جائے۔
 وزیراعظم نے کہا ہم ہر بحران میں سرخرو ہوئے ہیں، ہمیںقرضوں میں جکڑا ملک ملا،معاشی بحران کی وجہ ہی یہ تھی، مخالفین کہتے تھے ڈالر ڈھائی سو تک پہنچ جائے گا،ہم نے روپے کی قدر کو مستحکم کیا، معیشت کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی،انہوں نے کہا اپوزیشن ایف اے ٹی ایف میں حکومت کے ساتھ نہیں تھی، اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں ہی ہمیں فارغ کرنے کے چکر میں تھی لیکن ہم ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں سرخرو ہوئے اورآئندہ بھی معاملہ حل کریں گے ۔ظہرانے میں رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے تمام ارکان کو ووٹنگ کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔
 ظہرانے میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم ،جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی، جمہوری وطن پارٹی کی قیادت بھی شریک ہوئی، وزیراعظم انتہائی خوشگوار موڈ میں تھے۔ تقریب ایک گھنٹہ جاری رہی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، شہباز گل اور قاسم سوری اور ڈاکٹر زرقا کی بھی شرکت وزیراعظم، سینیٹ امیدوار عبدالحفیط شیخ اور فوزیہ ارشد نے بھی تقریب سے خطاب کیا،اس موقع پر پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کے خط کو مسترد کر کے بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ تمام ارکان قومی اسمبلی نے یوسف رضا گیلانی کے خط کی جوابی تحریر پر دستخط کئے۔