(24 نیوز)سب سے پہلے کورونا ویکسی نیشن حاصل کرنے والا میوہسپتال کا عملہ کورونا وائرس کا شکار ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال میں سب سے قبل ویکسین لگوانے والے پیرامیڈیکل سٹاف کے تنویر بھٹی اور سٹاف نرس اسمت شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ دونوں کو ہوم آئیسولیٹ کر دیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ویکسین حاصل کرنے والے عملے میں وائرس کی تصدیق کے بعد ہیلتھ ورکرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔