اپوزیشن 23 نشستوں کیساتھ ہمیں کیا سرپرائز دیگی، وزیر اعلی بلوچستان

Mar 02, 2021 | 19:29:PM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے گلے شکوے سیاست کا حصہ ہیں ، مخلوط حکومت میں شامل تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ،اپوزیشن 23 نشستوں کیساتھ ہمیں کیا سرپرائز دیگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان نے سردار خان رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہماری پارٹی کا بی اے پی سے اتحاد ہے، ہماری خواہش تھی کہ ہماری پارٹی سینٹ میں نمائندگی کرتی مگر افسوس کہ مرکزی قیادت نے صوبے سے امیدوار سامنے نہیں لائے۔اب ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ملکر سینٹ الیکشن لڑینگے ۔
اس موقع پر سردار خان رند نے کہا کہ میرے والد کی جماعت پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں اتحادی ہیں ۔میرے الیکشن لڑنے سے اپوزیشن کو فائدہ پہنچ رہا تھا۔میں پارٹی اور صوبے کے بہتر مفاد میں الیکشن سے دستبردار ہورہا ہوں۔
 وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے مخلوط حکومت کے حوالے سے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری حکومت میں شامل تمام جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔کل ہم بہت بہتر انداز سے سینٹ انتخابات کا عمل پورا کرینگے۔

مزیدخبریں