سینٹ انتخابات، حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اندرونی اختلافات میں شدت آگئی

Mar 02, 2021 | 19:32:PM

(24نیوز)سینٹ انتخابات کے لئے کوئٹہ میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اندرونی اختلافات میں شدت آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی کے دیگر اراکین بھی یار محمد رند کے نقش قدم پر چل پڑے، تحریک انصاف کے یار محمد رند کے بعد نصیب اللہ مری بھی ناراض ہوگئے، نصیب اللہ مری نے حکومتی اتحادی امیدواروں کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں، ووٹ دینے میں آزاد ہیں، مرکزی قیادت نے کسی فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا۔

دوسری جانب بلوچستان میں حکومتی اتحادی بی این پی عوامی بھی حکومت سے ناراض ۔ بی این پی عوامی کے امیدوار اسرار اللہ زہری بھی سینٹ انتخابات کی دوڑ سے نکل گئے اور کہا کہ تعاون کی یقین دہانی کے باوجود وعدہ پورا نہیں کیا گیا، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی بھی ووٹ دینے میں آزاد ہے۔

مزیدخبریں