میری آنکھ کی سرجری ہوئی ہے،امیتابھ نے مدا حو ں کو آگاہ کر دیا

Mar 02, 2021 | 20:13:PM
میری آنکھ کی سرجری ہوئی ہے،امیتابھ نے مدا حو ں کو آگاہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی اداکار امیتابھ بچن طبی مسائل کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئے اور وہ بیماری کے باعث زیادہ لکھ بھی نہیں پا رہے تھے جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 78 سالہ سپرسٹار نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق تازہ صورت حال سے آگاہ کردیا ہے۔  امیتابھ بچن نے اپنے تازہ بلاگ میں طبیعت سے متعلق تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ میری آنکھ کی سرجری ہوئی ہے۔
اس عمر میں آنکھ کا آپریشن بہت نازک، جس میں انتہا درجے کی احتیاط اور مکمل مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کیلئے میں اپنے سرجنز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔