ریونیو اتھارٹی کا غیر رجسٹرڈ اورٹیکس نادہندگان کےخلاف کارروائی کا فیصلہ 

Mar 02, 2021 | 20:43:PM

(24نیوز)پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ اورٹیکس نادہندگان کےخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ہاﺅسنگ سوسائٹیز ، کار ڈیلرز ، ریسٹورنٹس، و ودہولڈنگ ایجنٹس بشمول بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی کمشنریٹ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ ٹیکس پیئرزکے خلاف آپریشن شروع کیا جارہاہے ،کمشنر راولپنڈی پی ار اے کی ہدایت پر ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جوہاﺅسنگ سوسائٹیز ، کار ڈیلرز ، ریسٹورنٹس، و ودہولڈنگ ایجنٹس بشمول بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گی ۔
ترجمان کے مطابق وہ ٹیکس پیئرزجو واجب الادا ٹیکس جمع نہیں کرا رہے ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔

مزیدخبریں