(24نیوز )آسڑیلیا کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے سیاہ گینڈے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نایاب نسل کے سیاہ گینڈے کی پیدائش پر چڑیا گھر میں جشن منایا جارہا ہے۔
نایاب گینڈے کا بچھڑا اپنے والد کے گزشتہ سال مرنے کے بعد آخری قسم ہے۔گینڈے کی ماں بختیا اور اس کے بچے کی پرورش کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دیکھا جاسکے گا۔ دنیا میں تیزی سے کم ہوتی سیاہ گینڈوں کی نسل کے تقریبا 6ہزار جانور باقی رہ گئے ۔
تارونگا ویسٹرن میدانی چڑیا گھر کی ڈائریکٹر سٹیو ہِنکس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بختیا کا چوتھا بچھڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بختیا اس چڑیا گھر کی سب سے زیادہ تجربہ کار مادہ گینڈا ہے جو نا صرف یہاں پیدا ہوئی ہے بلکہ اس نے 4بچھڑے بھی پیدا کئے ہیں ۔
نایاب نسل کے سیاہ گینڈے کی پیدائش
Mar 02, 2021 | 20:52:PM