گھر بنانا مزید مشکل،پر اپر ٹی کی قیمتوں میں 50سے100فیصد اضا فہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی شہر میں کورونا کے بعدزندگی معمول پر آنے پر پراپرٹی کی قیمتوں میں پچاس سے سو فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے ، بلڈرز نے جو تجارتی و رہائشی منصوبے روکے ہوئے تھے ، ان کا اعلان کردیا جبکہ زیر تعمیر منصوبوں پر تعمیراتی کام بھی شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق شہر کے جن علاقوں میں خرید و فروخت زیادہ ہورہی ہے ان میں شاہ لطیف، ٹاﺅن شپ، ناردرن بائی پاس ، سرجانی ٹاﺅن ، اسکیم 33، ملیر، جناح ایونیو روڈشامل ہیں۔
جہاں پانی بجلی اور گیس کے ساتھ سڑک کی بھی سہولت موجود ہو اس کی قیمت تقریباً دگنی ہوچکی ہے۔ جناح ایونیو روڈ پر فلیٹ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ہوچکے ہیں جبکہ زیر تعمیر منصوبوں میں بکنگ ہی ایک کروڑ روپے سے زائد میں ہورہی ہے۔ ناردرن بائے پاس پر قانونی طور پرمستحکم اور بنیادی سہولتوں کی حامل سوسائٹیز یا کمرشل منصوبوں میں 120گز کے پلاٹ کی قیمت 10لاکھ سے زائد کی ہوچکی ہے۔