(24 نیوز)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، حکومت کو اس وقت کس چیز کا خوف ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور سینٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے میں انتخابات میں آیا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان سے بھی ووٹ مانگا ہے۔ وزیر اعطم عمران خان کو بھی ووٹ کے لیے خط لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سیکرٹ بیلٹ کو ختم کرنا ہے تومل بیٹھ کر بات کریں۔ جو پہلے ملتے نہیں تھے وہ آج پچاس پچاس کروڑ کے فنڈز دے رہے ہیں۔تمام الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوتے ہیں، آج ہماری فتح ہوئی ہے۔