(24نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پارلیمنٹ ہاوس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں سینٹ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے ۔ارکان نے وزیر اعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں ہیں ،الیکشن میں جتنے بھی وعدے کئے تھے ایک بھی پورا نہیں کر سکے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نے اراکین کو ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی یقین دہانی کروائی اور کہا ترقیاتی سکیموں کےلیے پنجاب حکومت اپنے وسائل سے فنڈز دے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے حکومتی ارکان سے حفیظ شیخ کو ووٹ دینے کی درخواست کی ،جس پر اراکان سمبلی نے انہیں کہا کہ ووٹ ہم ہر صورت عمران خان کو دیں گے لیکن آپ اسی طرح ہمارے پاس آتا رہا کریں اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اس کے فوری فنڈز کا اجرا کیا جائے ۔
جناب ہم حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے،سینٹ ووٹ مانگنے پر ارکان کا عثمان بزدار کو جواب
Mar 02, 2021 | 21:21:PM