ویڈیو سکینڈل کمیٹی کا اجلاس، 3 سینیٹرز سمیت 20 ایم پی ایز کو دوبارہ نوٹس جاری

Mar 02, 2021 | 21:37:PM

(24 نیوز)ویڈیو سکینڈل کمیٹی کے اجلاس میں 3 سینیٹرز کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا گیا۔کمیٹی نے 20 ایم پی ایز کو بھی نوٹس جاری کر کے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو سیکنڈل کمیٹی کے اجلاس میں ایم پی ایز سے ویڈیو میں لگنے والے الزامات پر وضاحت مانگی گئی ہے۔ ملوث افراد کی وضاحت سامنے آنے پر کمیٹی وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی ۔
آج بھی 3 سینیٹرز کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ تینوں سینیٹرز کو دوبارہ نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔

مزیدخبریں