(24 نیوز)شوہر نے نئی نویلی 14 سالہ دولہن کو تشدد کے بعد برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ملک کالونی گرجا روڈ میں ظالم شوہر نے 14 سالہ نو بیاہتاکو تشدد کرنے کے بعدبرہنہ حالت میں گھرسے نکال دیا۔ ہمسائیوں نے نوجوان لڑکی کو تن ڈھانپنے کے لئے کپڑے دیئے۔
لڑکی کے والد یوسف خان نے تھانہ میںرپورٹ درج کرائی کہ بیٹی کی شادی چالیس دن قبل اپنے بھانجے بادشاہ خان سے کرائی تھی تاہم شادی کے چند روز بعد سے ہی داماد نے مارپیٹ شروع کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز داماد نے بیٹی کو برہنہ کرکے چارپائی سے باندھ دیا اور مبینہ زبردستی کا نشانہ بنایا۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور برہنہ حالت میں گھر سے نکال دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے 26 سالہ دلہے بادشاہ خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ طبی معائنے میں لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے گئے جب کہ فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔
ایس ایچ او صدر بیرونی انسپکٹر ملک اللہ یار میڈیا کو بتایا کہ نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ارسال کردیئے گئے ہیں۔