اسلام آباد نے کوئٹہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Mar 02, 2021 | 23:09:PM

(24نیوز)پی ایس ایل کے آج ہونے وا لے میچ میں اسلام آباد نے کوئٹہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسلام آباد نے کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
 تفصیلات کے مطا بق کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد 41 گیندوں پر 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اسلام آباد نے ہدف 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ پال اسٹرلنگ 56 اور روحیل نذیر 34 رنز بناکر نمایا ں رہے۔

مزیدخبریں