(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مشہور فلمساز بونی کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’نو انٹری ‘ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ صرف اس شرط پر کیا ہے کیونکہ سلمان خان اس میں اداکاری کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بونی کپور فلم’نو انٹری‘ کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔فلم کے سیکوئل کا نام’ نو انٹری میں انٹری ‘ہے۔اس فلم کی ہدایات انیس بزمی دے رہے ہیں۔بونی کپور نے بتایا کہ انہوں نے نو انٹری کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ صرف اس شرط پر کیا ہے کیونکہ سلمان خان اس میں کام کرنے کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔بونی کپور نے کہا ’’میرے پاس سکرپٹ ہے اور یہ سب صرف سلمان پر منحصر تھا کہ وہ اسے کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ یہ فلم کریں گے اس لئے میں نے سکرپٹ تیار کر لی ہے اور میں تیار ہوں جب وہ اس کو شروع کریں گے‘‘۔
واضح رہے کہ سال 2005 میں ریلیز ہونیوالی فلم بونی کپور کی پروڈیوس کردہ ’نو انٹری‘ میں سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ فلم'بھولا شنکر' کا فرسٹ لک ریلیز