کوروناکے وار جاری:22افراد جاں بحق،24گھنٹوں کے دوران 765کیسز رپورٹ

Mar 02, 2022 | 09:07:AM

(ویب ڈیسک) ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 218 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 986 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 765 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 758، سندھ میں 5 لاکھ 68 ہزار 635، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 273، بلوچستان میں 35 ہزار 352، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 512، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 442 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 64 لاکھ 98 ہزار 814 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 296 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 45 ہزار 225 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 981 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 پنجاب میں 13 ہزار 504، سندھ میں 8 ہزار 73، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 274، اسلام آباد میں ایک ہزار 14، بلوچستان میں 375، گلگت بلتستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 788 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں:    آسٹریلوی ٹیم کو دھمکی دینے والا بھارتی خود ڈر گیا۔تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بند کر دیئے

مزیدخبریں