(ویب ڈیسک)یوکرینی صحافی اپنے ملک کے حالات بتاتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم پر برس پڑیں اور پھر شدت غم سے رو دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم پر برسنے کے بعد یوکرینی صحافی داریاکالینیوک رو پڑیں۔ پولینڈ میں پریس کانفرنس کے دوران داریاکالینیوک نےبرطانوی وزیر اعظم کو بتایا کہ کس طرح ان کے خاندان اور ساتھیوں کو روسی حملے سے خطرہ لاحق رہا۔
داریا نے یوکرین پر نو فلائی زون کا مطالبہ کیا تاہم برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ اس میں نیٹو کو روسی طیاروں کو مار گرانے میں شامل ہونا پڑے گا، جس سے روس کے ساتھ وسیع جنگ چھڑ جائے گی۔
جس پرداریا نے کہاکہ آپ کہہ رہے ہیں کہ اس سے تیسری جنگ عظیم شروع ہو جائے گی لیکن اس کا متبادل کیا ہے؟ نیٹو کا دفاع جنگی جہاز نہیں، یوکرینی بچے کر رہے ہیں، خواتین اور بچے مارے جا رہے ہیں کیونکہ نیٹو نو فلائی زون کا اعلان نہیں کر رہا۔
یہ بھی پڑھیں: روس بھر میں جنگ مخالف مظاہرے۔۔ مزید 2 ہزار افراد گرفتار