دلہا دلہن کا ہار پہنانے کا انوکھا انداز، ایسا رویہ تو روسی صدر کا بھی نہیں

Mar 02, 2022 | 10:12:AM
دلہا دلہن،
کیپشن: دلہا دلہن،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادیاں تقریبات، رسومات اور رنگوں سے سجی اکثر وہ دوسرے کے لیے تفریح کا سامان بن کر رہ جاتی ہیں،اسی لیے بھارتی دلہا دلہن نے سوچا کہ کچھ الگ کیا جائے۔

 فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دلہن اپنی شادی کے موقع پر ایک دوسرے سے خوش نظر نہیں آ رہے اور اس کا اندازہ ہار پہنانے کے انداز سے ہوتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دلہن پھولوں کا ہار تھامے غصے سے دولہا کو گُھور رہی ہے اور غصے میں دولہا کو ہار پہناتی ہے۔ اس کے جواب میں دولہا دلہن کی طرف دیکھے بغیر ہار پھینک کر پہناتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by memes | comedy (@ghantaa)

  ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ”ایسا سخت رویہ تو روسی صدر پیوٹن کے پاس بھی نہیں ہے،“ جب کہ دوسرے نے تبصرہ کیا، ”شادی ہو رہی ہے یا دشمنی؟“ تیسرے نے لکھا کہ ”یہ دونوں زندگی بھر ایک ساتھ کیسے رہیں گے؟“۔

اس سے قبل بھارت میں شادی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دولہا نے دلہن کو برفی کھلائی تو اس نے غصے میں پھینک دی تھی۔ اس کے بعد دلہن کو دولہا کو پانی پلانے کے لیے گلاس دیا گیا۔

جب دلہن نے دلہے کو گلاس سے پانی پلانے کی کوشش کی تو دلہے نے اسے غصے سے ٹھکرا دیا تھا۔ اس کے بعد دلہن نے پانی کا گلاس بھی پھینک دیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:    یوکرینی صحافی برطانوی وزیر اعظم کے سامنے رو پڑی۔وجہ کیا بنی؟