چکن پھر مہنگا، قیمت میں حیران کن اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک ہی روز میں 21 روپےاضافے کیساتھ مرغی کے گوشت کی قیمت 352روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز بھی مرغی کا گوشت تین روپے مہنگا ہوکر 334 روپے فی کلو ہو گیا تھا۔ لیکن آج یکمشت 21 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 352 روپےفی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 124 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی سمیت ٹماٹر، سرسوں کا تیل، گھی، آٹا، دودھ، دہی، چاول اورمٹن سمیت 20 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرسوں کا تیل 11 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے جبکہ ڈھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں بھی 5 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ مٹن ، تازہ دوددھ، دہی اور باسمتی ٹوٹہ چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی معروف اداکارہ سے خفیہ شادی؟ تصویر وائرل۔حقیقت سامنے آگئی