(ویب ڈیسک) مالاکنڈ میں ذہنی معذور شخص کا گھر میں فائرنگ کرنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 4 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے سورنہ درگئی کے ایک گھر میں فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ذہنی معذور شخص نے اپنے گھر میں فائرنگ کرتے ہوئے ماں، بھائی، بھابھی اور بھتیجی کو موت کے گھاٹ اتاردیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کیا جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کاخارکیف پرمیزائل حملہ، درجنوں افراد ہلاک؛ خوفناک ویڈیو وائرل