نور مقدم کیس: مجرم جان محمد کی سزا کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری

Mar 02, 2022 | 11:22:AM

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم جان محمد کی سزاکےخلاف اپیل پر شوکت مقدم اور وفاق کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور مقدم کیس میں ٹرائل کورٹ سے دس سال سزا پانے والے مجرم جان محمد کی اپیل پر سماعت ہوئی ، سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

عدالت نے مجرم جان محمد کی سزا کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، نوٹس شوکت مقدم اور وفاق کو نوٹس جاری کئے گئے اور سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

گذشتہ روز نور مقدم کیس کے مجرم جان محمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ، جس میں 10سال کی سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔اپیل میں کہا گیا تھا کہ مجھے قتل کی ایف آئی آر میں بطور ملزم نامزد نہیں کیا گیا تھا لیکن بعد میں ضمنی بیان میں ان کا نام شامل کیا گیا، میں پی ایم سیکرٹریٹ کا ملازم ہوں اور ظاہر جعفر کے گھر پر پارٹ ٹائم باغبانی کا کام کرتا ہوں، اس کیس میں ملوث ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔

یاد رہے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی تھی۔عدالت نے کیس کے شریک ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی ، سزا پانے والا مجرم افتخار چوکیدار اور مجرم جان محمد مالی تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:      مالا کنڈ:ذہنی معذور نے فائرنگ کر کے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
 

مزیدخبریں