اداکار فرقان قریشی کی والدہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و مشہور اداکار فرقان قریشی کی والدہ دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق فرقان قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور دوستوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر دی۔ اداکار نے بتایا کہ رضائے الہٰی سے آج صبح فجر میں اُن کی والدہ انتقال کر گئیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ آج عصر کی نماز کے بعد سی ویو کے قریب واقع عثمان غنی مسجد میں والدہ کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔فرقان قریشی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی والدہ کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔
فرقان قریشی نے شبِ معراج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سب کو شبِ معراج مبارک کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا تھا کہ میری امی کو اپنی دعاؤں میں خاص طور پر یاد رکھیں، میری امی کینسر کے چوتھے سٹیج پر ہیں اور اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
اداکار کی پوسٹ پر زویا ناصر اور نمرہ خان سمیت مداحوں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مالا کنڈ:ذہنی معذور نے فائرنگ کر کے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا