ملک میں کتنے فیصد طلباء ویکسینیٹڈ؟ این سی او کی تازہ رپورٹ

Mar 02, 2022 | 14:42:PM

(24 نیوز) پاکستان میں 12 سے 17 سال کے طالبعلموں کی ویکسین 70 فیصد تک مکمل کر لی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق طلباء میں ویکسین کی شروعات ستمبر 2021 کو کی گئی۔اس وقت ملک میں 70 فیصد طالبعلم مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں۔86 فیصد طلباء کو ویکسین کی ایک ڈوز لگائی گئی ہے۔

ملک میں کورونا کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار296 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 765 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 22 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.23 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 981 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں