تحقیقاتی ٹیم ناکام۔ آریان خان کوکلین چٹ مل گئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارشاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو کروز ڈرگز کیس میں کلین چٹ مل گئی ۔سازشوں کے باوجود این سی بی کو کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔
این سی بی نے آریان خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ کسی بڑی سازش یا عالمی منشیات کے ریکٹ کا حصہ ہیں۔ این سی بی ممبئی کی یونٹ کے الزامات کے برعکس ایس آئی ٹی کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ ان کے پاس سے کوئی ڈرگز برآمد نہیں ہوئیں۔
تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ آرین خان کی چیٹ سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ کسی بین الاقوامی سنڈیکیٹ کا حصہ تھے۔
ایس آئی ٹی تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے اس کے علاوہ کروز پر چھاپے کے دوران بے ضابطگیاں کی گئیں۔ چھاپے کے دوران کوئی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کی گئی تحقیقات کے نتائج نے سابق ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کے کردار پر سوال کھڑے کر دئیے ہیں اس حوالے سے ان سے متعدد بار پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی جہانگیر ترین کو کال۔چودھری برادران سے اچانک ملاقات۔اندرونی کہانی سامنے آ گئی
ایس آئی ٹی کی این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنے میں مزید چند ماہ لگ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک کے طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا