ملک میں خام تیل سستا ہونے پر آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اہم بیان

Mar 02, 2022 | 15:00:PM

(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا اور ملک میں سستا ہونے پر آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی رہنما سمیر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو حقائق سے آگاہ کرے، لالی پاپ نہ دے۔

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما سمیر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو کردی ہے۔مگر اس کا بوجھ دوسرے سیکٹرز پر منتقل کردیا ہے۔ پیٹرول سستا کیا تو گیس مہنگی کردی گئی۔

سمیر نجم الحسن نے کہا کہ حکومت عوام کو حقائق سے آگاہ کرے۔عالمی مارکیٹ کی صورتحال پر کمی کا جواز نہیں بنتا۔ ایسے اقدامات سے آئندہ بجٹ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عوم کو لالی پاپ نہ دیا جائے۔عالمی مارکیٹ کی صورتحال تشویشناک ہے۔ آئندہ دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہوں گے۔واضح رہے کہ روس سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے پر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے ، خام تیل کی قیمت 7 سال کی بلند سطح سے تجاوز کرگیا۔

بینچ مارک لندن بریٹ آئل 4.85 فیصد مزید مہنگا ہوگیا۔لندن برینٹ ائل 5.10 ڈالر مہنگاہوکر 110.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔تین روز میں لندن برینٹ آئل 12.42 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔

 امریکی خام تیل 5 فیصد مزید مہنگا ہوگیا۔امریکی خام تیل 5.15 ڈالر مہنگا ہوکر 108.57 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔تین روز میں امریکی خام تیل 18.34 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔

مزیدپڑھیں:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پرپہنچ گئیں

مزیدخبریں