(24 نیوز) پنجاب حکومت نے مستقلی کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سےگیارہ ہزار اساتذہ کا ریکارڈ مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مستقلی کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایجوکیٹرز کا ریکارڈ مہیا کرنے کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیا, 2014 سے 2018 تک بھرتی ایجوکیٹرزکا ریکارڈ مانگا گیا۔
موجودہ عرصہ کےدوران بھرتی اے ای اوز کا بھی ڈیٹا فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی جہانگیر ترین کو کال۔چودھری برادران سے اچانک ملاقات۔اندرونی کہانی سامنے آ گئی
محکمہ سکول ایجوکیشن ایجوکیٹرز کا ریکارڈ دو دن میں فراہم کریں گا، مہیا کردہ ریکارڈ کے تحت ایجوکیٹرزاوراے ای اوزکو مستقلی کےآرڈرز جاری کردیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک کے طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا