(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب کو اسد منیر کے اہلِ خانہ کو جواب دینا پڑے گا، نیب کم سے کم دو الفاظ ہی کہہ دے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے، پچھلے کئی سال سے ہم کہہ رہے ہیں کہ نیب نے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب نے جو کچھ کیا اس کا ان کو جواب دینا پڑے گا، نیب نے کاروبار اور معیشت کو تباہ کیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل مقدمہ ختم کر دیا جس کی منظوری چیئرمین نیب نے دی تھی، نیب میں صرف سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے کیس ہیں، اگلی جو حکومت آئے گی نیب کو بند کرے گی کیونکہ اس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے،شاہد خاقان نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اقتدارکے ساتھ رہے گی یا عوام کے ساتھ، تحریکِ عدم اعتماد کیلئے ق لیگ کو دعوت دی ہے، ق لیگ کے 5 ارکان ہیں ان کے بغیر بھی تحریکِ عدم اعتماد ہو جائے گی،مجھے اقتدار کا کوئی شوق نہیں، یہ پہلی حکومت ہے جس نے دعوے کئے تھے کہ احتساب کریں گے،مہنگائی کے سونامی نے غریبوں سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دعا ہے عمران خان پٹرول اور بجلی کی قیمت میں پیکج پریوٹرن نہ لیں،شہباز شریف