(24 نیوز) پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس ختم کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کی گئی ہے.
پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کو صفر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.00 فی صد ہے۔ڈیزل پر سیلز ٹیکس 0.00فی صد کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح0.00،لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.00 فیصد کردی گئی۔عوام کو ریلیف دینےکے لئے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کی گئی۔حکومت نے یکم مارچ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10روپے کم کی تھیں۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 7 سال کی بلند سطح سے تجاوز کرگیا۔بینچ مارک لندن بریٹ آئل 4.85 فیصد مزید مہنگا ہوگیا۔لندن برینٹ ائل 5.10 ڈالر مہنگاہوکر 110.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔تین روز میں لندن برینٹ آئل 12.42 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔
امریکی خام تیل 5 فیصد مزید مہنگا ہوگیا۔امریکی خام تیل 5.15 ڈالر مہنگا ہوکر 108.57 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔تین روز میں امریکی خام تیل 18.34 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔
مزیدپڑھیں:ملک میں خام تیل سستا ہونے پر آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اہم بیان