(24 نیوز)بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد لانے کا وقت آ گیا،ہمارے پاس ہتھیار نہیں صرف عدم اعتماد کا جمہوری ہتھیار ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی،کرسی پر بیٹھے شخص کا نہ ماضی ہے نہ مستقبل۔پاکستان کے عوام کی زبان بندی کی جا رہی ہے۔ بزدل وزیراعظم کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میڈیا کی تنقید پر وزیراعظم ٹی وی پر آ کر رونا شروع کر دیتا ہے۔پیکا آرڈیننس غیر قانونی اس کو نہیں مانتے۔عمران خان نے تنقید کرنے والوں کو بیروزگار کروایا۔جمہوری اور انسانی حقوق پر ڈاکا مارنے والے جانا پڑے گا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گھوٹکی کی گیس کی وجہ سے پورے ملک کو گیس ملتی ہے ، گھوٹکی کے لوگوں کو گیس نہیں دی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں: یو کرین کی صورتحال۔ انجلینا جولی نے دل دہلا دینے والی تصاویر شیئر کردیں
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان کرسی سے ہٹے گا تو لندن بھاگ جائے گا، ہم نے عوام کے ساتھ ہی رہنا ہے ۔عمران خان اب کہتا ہے پوری دنیا میں مہنگائی ہے، عمران خان وزیروں کو کہتا تھا عوام کو بتائیں مہنگائی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک کے طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا