وزیراعظم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ایک اور معاون خصوصی مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے استعفیٰ دے دیا،سردار یار محمد رندوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے آبی سائل و توانائی تھے۔
سردار یار محمد رند کاکہناہے کہ استعفیٰ 2 دن پہلے وزیر اعظم کو بھجوا چکاہوں،سردار یار محمد بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر ہیں۔
سابق معاون خصوصی کاکہناتھا کہ وفاقی وزرا نے بلوچستان کے معاملے پر کبھی مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، مجھے بلوچستان کے معاملے پر ہونے والے کسی اجلاس میں بلانے کی زحمت تک نہیں کی گئی،ان کاکہناتھا کہ وزیر اعظم کی یقین دہانی پر استعفیٰ واپس لیا تھا، مگر اب کی بار استعفے کافیصلہ حتمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو کرین کی صورتحال۔ انجلینا جولی نے دل دہلا دینے والی تصاویر شیئر کردیں