(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں آرمی چیف، نیول اور ائیر چیف نے شرکت کی،فواد چودھری، معید یوسف اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یوکرین روس تنازعہ پر بات چیت ہوئی،اس کے علاوہ اجلاس میں مشاورت کی گئی کہ پاکستان کا روس یوکرین معاملے پر کیا موقف ہونا چاہئے،ذرائع کاکہناہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حوالے سے بھی لائحہ عمل مرتب کر لیا گیااوراقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کو پاکستانی موقف اور حکمت عملی سے آگاہ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا آج اہم ترین اجلاس ہو گا۔
روس یوکرین تنازعہ: وزیراعظم کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس، لائحہ عمل مرتب
Mar 02, 2022 | 18:40:PM