شکی ماں نے بیٹی کو زہر دے کر مار ڈالا، ملزمہ فرار

Mar 02, 2022 | 19:15:PM
قتل ،ہونیوالی ،خاتون ، لاش
کیپشن: قتل ہونیوالی خاتون کی لاش(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) خون سفید ہوگیا، کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر ماں نے مبینہ طور پر زہر دے کر اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔ بیٹی کے کردار پر شک تھا ، باپ انصاف کےلئے پولیس کے پاس پہنچ گیا۔

 رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ کی رہائشی  سائرہ نامی خاتون کو اپنی سترہ سالہ بیٹی لائبہ  کے کردار پر شک تھا۔  جس پر سائرہ بی بی نے اپنے شوہر آصف کی غیر موجودگی میں بیٹی کو دوائی کے بہانے زہر پلادیا۔لائبہ کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔واقعہ کے بعد ملزمہ سائرہ گھر سے فرار ہوگئی۔دوسری طرف مقتولہ لائبہ کا والد انصاف کے لئے تھانہ کوٹ لکھپت پہنچ گیا۔ آصف کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی سائرہ گزشتہ کئی ماہ سے میری بیٹی سے ناخوش تھی اور اسے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتی تھی۔ میری غیر موجودگی میں سائرہ نے میری بیٹی کو زہر دے کر مارا۔مقتولہ لائبہ کے والد نے تھانہ کوٹ لکھپت میں درخواست جمع کروادی  جس پر پولیس نے مقتولہ لائبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق  قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ مدعی ناصر حسین کی بیوی سائرہ مغل اور اسکی دو بہنوں کے خلاف درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جب کوئی’ کتاب‘ اٹھاتا ہے تو ’بندوق‘ رکھ دیتا ہے، انور مقصود کی تصویر پر معنی خیز کمنٹس، ضرور پڑھیں