(24نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن کی اپنے پہلے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب کے دوران زبان پھسل گئی، دورانِ تقریر یوکرینی عوام کو ایرانی عوام کہہ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جوبائیڈن کے خطاب کی ویڈیو کا ایک کِلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ پیوٹن ٹینکوں کے ساتھ کیف کا چکر لگا سکتے ہیں لیکن وہ کبھی بھی ایرانی عوام کے دل نہیں جیت سکے گا۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ پیوٹن کبھی بھی آزاد دنیا کے عزم کو کمزور نہیں کرسکے گا۔جوبائیڈن نے یہ بات روس کے یوکرین پر حالیہ حملوں کے تناظر میں کہی تھی لیکن انہوں نے غلطی سے یوکرین کے عوام کی جگہ ایران کے عوام کہہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔روسی صدر کو اپنے غلط فیصلے کی قیمت چکانا ہو گی۔امریکی صدر