(24 نیوز)کوئٹہ میں دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فداحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شام 7 بجے تھانہ سٹی کی موبائل گزر رہی تھی کہ زوردار دھماکا ہوا،دھماکے کی نوعیت کو معلوم کیا جارہاہے ، دھماکے میں 2 سے ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔فدا حسین شاہ نے کہاکہ دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے ،ان کاکہناتھا کہ پولیس اہلکاروں سمیت24 افراد زخمی ہوئے ہیں ،جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
دھماکے کے بعد فاطمہ جناح روڈ اور اطراف کے راستوں کو آمدورفت کیلئے بند کردیاگیا،پولیس کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا ،دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ایک اور معاون خصوصی مستعفی