(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں ۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے ،ان کاکہناتھا کہ حکومت گرانے کے بعد نئی حکومت کے قیام سے متعلق ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، جب وہ مرحلہ آئے گا تو اس پر بھی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہمارا فوکس ہے کہ خزاں جائے، بہار آئے یا نہ آئے، ہم عدم اعتماد سے پہلے کسی داخلی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتے،ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی اتحادیوں پر انحصار نہیں کر رہی، ہمارا انحصار انفرادی شخصیات پر ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہاکہ ہمارے پاس تحریک کی کامیابی کیلئے نمبرز پورے ہیں، ان کاکہناتھا کہ امپائر بظاہر نیوٹرل نظر آ رہے ہیں، ہم نے امپائر سے کوئی سپورٹ نہیں لینی، ہم نے امپائر سے حکومت کی سپورٹ ختم کرانا تھی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اب سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر اعتماد کر رہی ہیں، کیونکہ اب اپوزیشن جماعتوں کی ضرورت کامن ہو گئی ہے،ان کاکہناتھاکہ عدم اعتماد کی تحریک کی سو فیصد کامیابی کا یقین ہے، حکومتی اتحادیوں سے بھی اپوزیشن جماعتیں رابطے میں ہیں، اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر، کوئٹہ میں زوردار دھماکا