نواز شریف کا حکم، خاقان عباسی کی مولانافضل الرحمن سے اہم میٹنگ

Mar 02, 2022 | 20:24:PM

(24 نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی  کی  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے انکی رہائش گاہ پر اہم  ملاقات، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور  باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمن  سے میاں نوازشریف کے حکم پر ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبرز گیم اور ٹائم فریم پر بھی بات کی گئی ۔ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے چیزوں  کو حتمی  شکل دی گئی اور نمبر زگیم پر اطمینان  کا  اظہار  کیا گیا ۔اس موقع پر پی ڈی ایم لانگ مارچ پر بھی بات چیت کی گئی ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمشن عمران خان کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کر رہی ہے،اپوزیشن الیکشن کمشن کے فیصلہ کو دیکھ کے اپنی مستقبل کی حکمت عملی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ایک اور معاون خصوصی مستعفی

مزیدخبریں