عالمی منڈی میں سونا مہنگا، ملک میں کیا صورتحال رہی؟ 

Mar 02, 2022 | 21:50:PM

(24 نیوز)روس یوکرین جنگ کے بعد عالمی منڈی کے بعد ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 425 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ6 ڈالر بڑھ کر 1928 ڈالر فی اونس ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بڑا دعویٰ

مزیدخبریں