(24 نیوز)وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ پیکا آرڈیننس کے معاملے پر مینڈیٹ پرویز الٰہی کو دےدیا،صحافتی تنظیموں سے مل کر جو تجویز دیں گے اس پر عمل ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ پیکا آرڈیننس پر چودھری پرویز الٰہی جو تجویز دیں گے تسلیم کریں گے ، آج پرویز الٰہی کو پیکا قانون میں ترمیم کا مینڈیٹ دے دیا ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی سفارشات قبول ہوں گی ،آرڈیننس واپس لے کر فریقین کی مشاورت سے بل لانے پر بھی تیارہیں۔
انہوں نے کہاکہ صحافی پرویز الٰہی سے ترامیم تجویز کرالیں ہم تسلیم کرلیں گے ،ان کاکہناتھا کہ پیکا آرڈیننس میں ترامیم کیلئے ایک مدت رکھ دیں تو یہ زبردست ہو گا.
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا مہنگا، ملک میں کیا صورتحال رہی؟