کیابجلی 5روپے یونٹ سستی ہو گی ...؟.. وزارت توانائی نے وضاحت پیش کر دی

Mar 02, 2022 | 22:18:PM

 (نیوز ایجنسی) وزارت توانائی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان کے بعد قیمتوں میں کمی کا طریق کار وضع کردیا۔وزارت توانائی کے مطابق پانچ روپے فی یونٹ کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ جون تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ تقریباً پانچ روپے فی یونٹ رہے گی۔ہرماہ فیول ایڈجسٹمنٹ صارفین کومنتقل نہیں ہو گی ، حکومت بنیادی ٹیرف میں سبسڈی بھی دے سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے کا ریلیف مارچ میں دیا جائےگا جبکہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف اپریل میں اور مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف مئی میں ملے گا۔وزارت توانائی ذرائع نے بتایا کہ جنوری تااپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ اوسطاً5روپے تک رہ سکتی ہے، ریلیف کو سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عوام وزیر اعظم کے اعلان کے بعد یہ سمجھ رہے تھے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5روپے یونٹ کمی کی گئی ہے اور انہوں نے کچھ سکھ کا سانس لیا تھا کہ چلوکم از کم جون تک بل کم آئیں گے لیکن وزارت توانائی اپنا فارمولا پیش کر کے وزیر اعظم کے اعلان کو زیرو کر دیا۔یاد رہے یہ ضروری نہیں کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ہر ماہ ہو اور 5روپے یونٹ ہی ہو۔
یہ بھی پڑھیں۔ قوم سے خطاب۔۔وزیر اعظم کا پٹرول اور ڈیزل10روپے لٹر سستا کرنے کا اعلان۔بجلی 5روپے یونٹ سستی ہوگی
 

مزیدخبریں