یہ نیانہیں ،مہنگاپاکستان ہے، بلاول بھٹو کا رحیم یار خان میں دھماکے دار خطاب

Mar 02, 2022 | 22:23:PM

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ یہ نیانہیں بلکہ مہنگاپاکستان ہے، عمران خان عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں،اب انکادھوکہ، جھوٹ نہیں چلے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومت کیخلاف لانگ پنجاب میں داخل ہو گیا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رحیم یارخان میں آکر وزیراعظم عمران خان نے جھوٹ بولاتھا، میرا سوال ہے کہ کتنے نوجوانوں کو نوکریاں ملی ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ 100دنوں میں صوبہ بنانا،یہ جھوٹ تھا،صوبہ محاذوزارتوں کابندوبست کرنےکاسوداتھا،کبھی ایک شہرمیں سیکرٹریٹ، توکبھی کسی اور شہر میں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے،ہم جنوبی پنجاب بنا سکتے ہیں،ان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی نے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ پنجاب میں داخل۔رحیم یار خان بلاول ۔بلاول کے نعروں سے گونج اٹھا۔ویڈیوز دیکھیں

مزیدخبریں