قیدیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔بڑا مسئلہ حل ہوگیا

Mar 02, 2022 | 22:38:PM

 (24نیوز)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی سربراہی میں پنجاب بھر کی جیلوں کو جدید طرز پر لانے کے لئے اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ جیل خانہ جات اور پنجاب بنک کے درمیان معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔
 معاہدے کے تحت قومی شناختی کارڈ اور پی آئی ایم ایس نمبر کی مدد سے قیدیوں کے پنجاب بنک میں اکاﺅنٹ کھولے جائیں گے۔قیدیوں کے ورثا جیل کی بجائے پنجاب بینک جا کر قیدی کے اکاﺅنٹ میں رقم جمع کرا سکیں گے۔اس رقم کو قیدی بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے جیل کینٹین سے خریداری اور جیل پی سی اوکی ادائیگی کے لئے استعمال کر سکیں گے۔جیل سے رہائی پر قیدی اپنے اکاﺅنٹ میں موجود بقایا رقم پنجاب بنک سے وصول کر سکیں گے۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ اس معاہدہ کے تحت رقم کا لین دین پنجاب بنک کے پاس جانے کے باعث کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔کیابجلی 5روپے یونٹ سستی ہو گی ...؟.. وزارت توانائی نے وضاحت پیش کر دی

مزیدخبریں