امریکی عوام کے خلاف داؤ لگانا مہنگا پڑیگا، بائیڈن کی شی جن پنگ کو دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے تائیوان کو چین کی دھمکیوں پر جواب دیتے ہوئے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو کہا کہ امریکی عوام کے خلاف داؤ لگانا انہیں مہنگا پڑے گا۔
میؔڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے پارلیمنٹ سے سالانہ خطاب میں کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ زیادہ ضدی اور آمرانہ چین کا طویل مدتی مقابلہ کرنے کا سب سے موثر امریکی طریقہ اپنے عوام، معیشت اور جمہوریت میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔انہوں نے کہامیں نے شی جن پنگ سے کہا کہ امریکی عوام کے خلاف داؤلگانا کبھی بھی درست نہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم لاکھوں امریکیوں کے لئے معقول ملازمتیں پیدا کریں گے، سڑکوں، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں کو جدید بنائیں گے۔بائیڈن نے کہا کہ ملک الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کے لئےپانچ لاکھ چارجنگ سٹیشنوں کا نیٹ ورک قائم کرے گا، شہری اور دیہی کمیونٹی کو سستی قیمت پر تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔زہریلے لیڈ سے بنے پائپوں کو تبدیل کرنا شروع کرے گا تاکہ ہر بچے اور ہر امریکی کو گھر میں صاف پانی فراہم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین میں ایک اور بھارتی طالب علم کی موت,ہائی الرٹ جاری